• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈین انڈر 19 کپتان کی اپیل کرکٹ اسپرٹ کے منافی قرار

ہیملٹن (جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم انڈر19 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی اسپورٹس مین اسپرٹ پر سوال اٹھنے لگے۔ ویسٹ انڈیز وکٹ کیپر اور کپتان عمانویل اسٹیورٹ نے ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقی بیٹسمین جیوشان پلے پر فیلڈنگ میں مداخلت پر اپیل کی اور جس پر امپائر نے بیٹسمین کے خلاف فیصلہ دے دیا۔دراصل اننگز کے 17 ویں اوور میں جیوشان نے گیند کھیلی اور پھر اسے اٹھاکر وکٹ کیپر کو تھمادیا۔ اس پر ایل عمانویل نے اپیل کردی، امپائرز نے قوانین کے مطابق انہیں آئوٹ قرار دے دیا۔ سابق کرکٹرز اور مبصرین کی جانب سے عمانویل کے طرز عمل کو کرکٹ کی روح کے منافی قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تازہ ترین