• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اورسندھ میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی،فریال تالپور

نوابشاہ(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی صدر و رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو نے عوام اور جمہوریت کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔آئندہ الیکشن میں نہ صرف سندھ بلکہ وفاق میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی‘آصف زرداری نوابشاہ سے الیکشن لڑیں گے ‘کارکن تیاریاں شروع کردیں‘ان کے خاندان نے سیاست میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ سیاست میں انھوں نے مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے ثابت کیا کہ عورت بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابشاہ عظیم مغل کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فریال تالپور نے کہا کہ ان کے والد مرحوم حاکم علی زرداری اور بھائی آصف علی زرداری نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انھوں نے خود سیاست میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے ثابت کیا ہے کہ عورت بھی کسی سے کم نہیں ہے۔پی پی نے لوگوں کو روزگار دیا‘ ہرعلاقے میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرائے اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔نوابشاہ کے عوام نے ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا ہے اس لئے انھیں یہاں کے لوگوں سے بہت محبت ہے۔انھوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں آصف علی زرداری نوابشاہ سے الیکشن لڑیں گے اور انھیں امید ہے کہ یہاں کے عوام انھیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ کارکنان انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔
تازہ ترین