• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمرسٹ میں ایم 5پر کئی گاڑیاں ٹکراگئیں، ایک ہلاک،10زخمی

لندن( پی اے )سمرسٹ پر ایم 5 پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیںجس کے نتیجے ایک شخص ہلاک اور10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ جی ایم ٹی وقت کے مطابق 6 بج کر20منٹ پر پیش آیا، حادثے کے سبب ٹونٹن کے جنکشن 25سےویلنگٹن میں 26تک موٹر وے بند کردی گئی اور گاڑیوں کو دوسری جانب موڑ دیاگیا۔ایون اور سمرسیٹ پولیس کاکہنا ہے کہ موٹروے کافی دیر تک بند رکھنا پڑسکتی ہے۔ حادثے کے بعد گاڑیوں میں پھنس جانے والے 3افراد کو گاڑیاں کاٹ کر باہر نکالا گیاڈیوون اور سمرسٹ فائر اور ریسکیو سروس کاکہنا ہے کہ سائوتھ ویسٹرن ایمبولنس سروس نے ایمبولنسوں،ریپڈ ریسپانس گاڑیوں اور ایئر ایمبولینس سمیت 15پیرامیڈکس کی ڈیوٹی لگادی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ ہم نے 10مریضوں کو طبی امداد دی جبکہ 6افراد کو ایمبولنس کے ذریعےٹونٹن کے مسگروو پارک ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے برسٹل کے سائوتھ میڈ ہسپتال لے جایا گیاپولیس اور ہائی ویز نے لوگوں سے اپیل کی کہ انتہائی ضروری نہ ہونے کی صورت میں اس راستے پر سفر سے گریز کریں۔
تازہ ترین