• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائوانوار بہادر بچہ ہےجوایم کیوایم سے لڑنے میں بچ گیا، آصف زرداری

Todays Print

لاہور(مانیٹرنگ سیل)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بہادر بچہ ہے، جو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے لڑنے میں بچ گیا،نقیب اللہ کیس کو میڈیا نے ہوا دی معاملے کا پھر سے جائزہ لینا چاہیے،۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن جن 54 ایس ایچ اوز نے کیا ان میں سے 53 مارے گئے۔سابق صدر نے کہا نقیب اللہ کیس کو میڈیا نے ہوا دی، سب کو پیچھے ہٹ کر معاملے کا پھر سے جائزہ لینا چاہیے۔ ادھر سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دیگر دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر شیری رحمن، فیصل کریم کنڈی اور مصطفی نواز کھوکھر بھی شریک تھے۔ 

تازہ ترین