• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھرا میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کی ابتدائی رپورٹ تیار

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاورکے نواحی علاقہ متھرا میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جبکہ پولیس نے متاثرہ بچی کا بیان قلبند کرلیا۔ بچی نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا انکشاف کیا ہے ابتدائی رپور ٹ میں معلوم ہوا ہے کہ معصوم بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص نانبائی ہے اورتندور کا کام کرتاہے۔ متھرا کے علاقہ ورسک روڈ پر گزشتہ روز زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی 10 سالہ مسماۃ وجیہہ دختر اکرام اللہ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ سودا سلف لینے بازار گئی جہاں سے واپسی پر جب وہ گھر جارہی تھی تو راستہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے قریب ان کے علاقہ میں تندور کا کام کرنے والے نانبائی صدام حسین ولد شمشاد سکنہ میاں خیل گڑھی شیرداد نے اسے پکڑ لیا اورزبردستی قریبی کھیتوں میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اس دوران شور مچانے پر ہمار ے رشتہ دار اوردیگر افراد موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ملزم کو قابو کرکے اس سے میری جان چھڑائی۔پولیس نے ابتدائی رپور ٹ تیار کرتے ہوئے ملزم کے خلاف معصوم بچی کیساتھ بد فعلی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین