• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات میںوطن منفی سیاست کامتحمل نہیں، شہباز شریف

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقوام عالم میں سربلند، باوقار اور خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کا وژن رکھتی ہے تاہم موجودہ حالات میں وطن منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) مشرق وسطیٰ کے صدرچوہدری نورالحسن تنویر سے گفتگو، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام اور وزیراعلیٰ شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ سالہ بچے کی شہادت پر دکھ اور افسوس اور بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی فوج کی بربریت انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔
تازہ ترین