• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کراچی میں فاٹا کے نوجوانوں کے قتل کا نوٹس لے ،سینیٹر ہدایت اللہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) ایوان بالا میں سینیٹر ہدایت اﷲ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں فاٹا کے نوجوانوں کے قتل کا نوٹس لےاور قاتلوں کوجلد سے جلد گرفتار کیاجائے،منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئےفاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی کا احمد شاہ جو کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا جو چار روز قبل غائب ہوا پھر اس کی لاش ملی جب تک قبائلی بچوں کو تعلیم نہیں دیں گے ، دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہو گا ۔سینیٹر سردار موسیٰٰ خیل نے عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کے نوجوانوں کو کوٹہ کے مطابق بھرتی نہیں کیا جا رہا ہے۔اس پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ آئین میں کوٹے کی شق ختم ہو چکی ہے ۔سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ این ایچ اے کا ایک سوال آیا تھا جس میں نئی معلومات سامنے آئی جو تشویشناک ہے کہ ٹال پلازہ کا کنٹریکٹ ختم ہو رہا ہے،فاضل وزیر نے بتایا کہ گزشتہ سال یہ ختم ہو گیا مزید 20سال کیلئے ایف ڈبلیو او کو دیدیا گیا ہے جب سوال ختم ہوا تو میں نے وفاقی وزیر سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ صحیح ہے
تازہ ترین