• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کا اہم اجلاس 26فروری کو طلب کرلیا

اسلام آباد (خبرایجنسی)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ انتخابات سے بطور سیاسی جماعت باہر ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ اہم اجلاس 26فروری کو طلب کرلیا، صدارت چیف الیکشن کمشنر کرینگے، سینیٹ انتخا با ت سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ سینیٹ اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کا اجلاس 26 فروری کو ہوگا جس کی صدا رت چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی جبکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے خدشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گی۔اجلاس میں سیاسی جما عتو ں کو حلقہ بندیوں اور انتخابی ضابطہ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن سینیٹ اور عام انتخابات 2018 سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گا۔
تازہ ترین