• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسپتالوں میں،بچوں کی اوپی ڈی صبح 8تا رات8بجے کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی محکمہ صحت کو ہدایت ،تمام سرکاری ہسپتالوں میں صبح 8:00 بجے سے رات 8:00بجے تک نان اسٹاپ پیڈیاٹرک او پی ڈی شروع کرنے کے لیے پلان ترتیب دیں ۔ یہ ہدایت انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بچوں کے تحفظ اور صحت سے متعلق چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات دوران جاری کی۔ اجلاس میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی جانب سے پریزینٹیشن بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بیماریوں سے بچاکر صحتمند صوبے کی تشکیل دینا ہے جسکے لیے ہر سطح پر ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔ا۔چائلڈ لائف فائونڈیشن نے وزیرا علیٰ سندھ کو بتایا کہ اپریل کے آخر تک کراچی میں تمام ٹیچنگ سرکاری ہسپتالوں میں علیحدہ سے چائلڈ ہیلتھ سروس کی سہولیات دستیاب ہوں گی اسی طرح کی یہ سہولیات لاڑکانہ کے شیخ زیدہسپتال، جام شورو، شہید بے نظیر آباد اور دیگر اضلاع میں بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کے لیے او پی ڈی صبح 8:00بجے سے دوپہر2:00بجے تک ہوتی ہے اور اس کے بعد بچوں کو ایمرجنسی میں چیک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ بچوں کی او پی ڈی صبح 8:00بجے سے رات 8:00بجے تک ہو اور اس کے بعد بچوں کو ایمرجنسی میں لیا جائے۔انہوں نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ 6000نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے ہیں لہٰذا ڈاکٹروں کی قلت کے معاملہ پر کسی حد تک قابو پالیاگیا ہے۔
تازہ ترین