• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا اسٹیل انڈسٹریز کا جدید ترین سیپ ٹیکنالوجی کی تنصیب کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آغا اسٹیل انڈسٹریز نے اپنی پیداواری صلاحیت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کیلئے جدید ترین سیپ ٹیکنالوجی کی تنصیب کا اعلان کر دیا ہے۔آغا اسٹیل انڈسٹریزجدید ترین سیپ ٹیکنالوجی سلوشن کی تنصیب کیلئے سیپ ، ارنسٹ اینڈ ینگ، ٹیلی مارکس اور آئی بی ایل یونی سس جیسے اداروں کے تعاون سے کام کررہی ہے۔اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیپ، ارنسٹ اینڈ ینگ، ٹیلی مارکس اور آئی بی ایل یونی سس کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔اس موقع پر آغا اسٹیل انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسین آغا نے کہاکہ جدید ترین سیپ ٹیکنالوجی کی تنصیب سے آغا اسٹیل انڈسٹریز اپنے پیداواری عمل کو آسان، مزید موئثر اور منافع بخش بناسکے گی۔ اس ٹیکنالوجی سے کمپنی کی انونٹری لاگت میں 10سے 15فیصد کمی آنے کے ساتھ ساتھ پیداواری نقصانات اور حادثات سے بھی بچا سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ سیپ ٹیکنالوجی کے استعمال سے آغا اسٹیل انڈسٹریز اخراجات میں کمی اور بہتر کوالٹی کی اسٹیل مصنوعات بنانے میں کامیاب ہوگی۔ تقریب سے سیپ پاکستان کے کنٹری ہیڈ ثاقب نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین