• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد : نورواہ نہر میں ڈوبنے والے لڑکے کی لاش برآمد

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود میں واقع نور واہ نہر میں ڈوبنے والے لڑکے کی لاش بہت تلاش کے بعد دوسرے روز کچی پل سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکے کی شناخت موٹرسائیکل کی بنیاد پر جیکب آباد کے ڈکھن محلہ کے رہائشی 14سالہ باسط لاشاری کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ورثاء نے لڑکے کے قتل کا شک ظاہر کیا ہے۔ باسط کے ساتھ اسکا عزیر منصب بھی ساتھ تھا جو نہر میں نہانے کے لئے اسکے ساتھ گیا تھا لیکن واقعہ کے بعد اسکا عزیز منصب غائب ہے ، پولیس کی جانب سے لاش سول اسپتال لے جائی گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی۔
تازہ ترین