• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹریٹ میں میرٹ کے برعکس تعیناتیاں منسوخ کی جائیں‘ آفیسرویلفیئرایسوسی ایشن

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عبدالمالک کاکڑ نے کہاہے کہ بلوچستان سیکرٹریٹ میں قواعد وضوابط کے برعکس تعیناتیوں سے سیکرٹریٹ کیڈر کے افسران میں بے چینی اور غم وغصہ پایاجاتاہے آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ18کے جونیئر افسر کو پی اینڈ ڈی میں گریڈ19‘انفارمیشن گروپ کے گریڈ18کے افسر کو محکمہ صحت میں 19گریڈ ‘ پاکستان آڈٹ اینڈ کائونٹس سروس کے گریڈ18کے افسر کو محکمہ خزانہ میں گریڈ19ایڈیشنل سیکرٹری اور پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کو غیرقانونی طورپر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان تعینات کردیاگیاہےجو سیکرٹریٹ افسران کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہیںانہوں نے کہاکہ ان تعیناتیوں سے بلوچستان مین حکومتی نظم ونسق نہ صرف متاثرہوگا بلکہ افسران میں مایوسی اور بے چینی مزید پھیلے گی انہوںنے کہاکہ ان تعیناتیوں کو منسوخ اور نظام حکومت کو پسند وناپسندکی بنیاد پر چلانے کی پالیسی ترک کرناہوگی کیونکہ مذکورہ تعیناتیاں خود حکومت کی پالیسی اور بہترطرز حکمرانی کی خواہشات کے برعکس ہیں۔
تازہ ترین