• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالوں میں کچرا، پانی کی جگہ نہیں، سڑکوں پر پانی، گاڑیوں کی جگہ نہیں

Garbage In Drains No Place For Water Water On Roads No Place Vehicles
نالوں میں کچرا ہے، پانی کی جگہ نہیں، سڑکوں پر پانی ہے، گاڑیوں کی جگہ نہیں۔ کراچی کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے کو ملا، بادلوں کے گرجنے برسنے سے سائیں سرکار جاگ گئی، سڑکیں پانی پانی ہوگئیں تو نالوں کی صفائی کا خیال آیا، اور 14کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی۔

ایسا کم ہی ہوتا ہے کے محکمۂ موسمیات کوئی خبر دے اور وہ پوری بھی ہوجائے،پر اس بار ایسا ہی ہو ا ہے،محکمہ موسمیات کی خبر کے عین مطابق کراچی میں ابر رحمت برسا اور خوب برسا، ویسے تو آج صبح سے ہی کالے بادلوں نے کراچی کوآ گھیرا تھا، دوپہر ہوئی اور بادلوں نے اپنا کام ددکھاکر شہر کو جل تھل کر دیا ۔

اس ساری صورتحال میں رنگ میں بھنگ ڈالا روڈ پہ ٹریفک جام نے،آفس سے گھر جانے والوں نکلے تو بارش کو انجوائے کرنے کیلئے تھے پرٹریفک جام نے ایسا پھنسایا کے منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہوا، شاہراہ فیصل،صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ناظم آباد غرض کراچی کی ہر شاہراہ پر ٹریفک بری طرح جام ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش شارع فیصل کے علاقے میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، ایئرپورٹ کے علاقے میں 20، صدر 15، گلستان جوہر 14، جناح ٹرمینل 11 جبکہ مسرور بیس پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تازہ ترین