• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، چاغی میں بارش سے کئی کچے مکانات گر گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مغربی ہواؤں کے زیر اثر بلوچستان کے علاقے چاغی میں بارش سے کئی کچے مکانات گر گئے۔

کوہلو، خاران اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کل سے 29 اپریل کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید