• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ کی مرکزی سڑک پر کام رکنے سے لوگوں کو مشکلات

Difficulties Citizens In Malamjabba Main Road Stop Work
سوات کے خوبصورت مضافاتی علاقہ مالم جبہ کی مرکزی سڑک پر تعمیراتی کام رک جانے سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

گھنے جنگلات،بلند پہاڑوں اور برفیلی چوٹیوں کی وادی مالم جبہ ہمیشہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے، گزشتہ سال صوبائی حکومت کی جانب سے35 کلومیٹرطویل منگلور ملم جبہ روڈ کیلئے61 کروڑ روپے جاری کئے گئے، تاہم کچھ ہی عرصہ بعدتعمیراتی کام کو روک دیا گیا ہے، ادھوری خراب سڑک اور گرد و غبار نے آنے والے سیاحوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

خواہش ہے کہ انسان جہاں جائے روڈ ٹھیک ہو، امید تو ہے کہ روڈ ٹھیک ہو جائے گا،جتنی جلد ہوجائے اس کو ٹھیک کیا جائے، ہر کسی کو آسانی کے ساتھ آنا ہوتا ہے،مالم جبہ میں ہرسال 50 ہزار سے زائد سیاح تفریح کیلئے آتے ہیں۔

مقامی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ خراب سڑک گاڑیاں تباہ کررہی ہے، جنرل منیجر ٹوریزم خیبر پختونخوا سجاد امین نے جیونیوزکوبتایا کہ فنڈز بحال ہوتے ہی سڑک پر کام پھر سےشروع کردیا جائے گا۔

دوسرے فیز میں کنسٹرکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو فنڈنگ کا ایشو ہے لیکن ٹورازم ڈیپارٹمنٹ ان کی مدد کر رہی ہے، مالم جبہ میں سیاحوں کی سہولت کیلئے 5 اسٹار ہو ٹل اور چیئرلفٹ منصوبہ پر پہلے ہی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مالم جبہ روڈ پر تعمیراتی کام پھر سے شروع کرایاجائے اوراس سڑک کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔
تازہ ترین