• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’ 'بتی گْل میٹر چالو‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری


شاہد کپور اور شردھا کپور کی نئی بالی ووڈ فلم بتی گُل میٹر چالو کے نئے گانے کی ویڈیوجاری کردی گئی ہے۔

ہارڈ ہارڈ نامی اس گانے کو میکا سنگھ، سچت ٹنڈن اور پراکریتی ککر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس سدھارتھ گاریمانے ترتیب دیئے ہیں۔

شری ناراین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'بتی گْل میٹر چالو کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جو زیادہ بل آجانے اورپاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا ہے جس میں شاہد کپور اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔

فلم میں شاہد اور شردھا کپور کو ایک عام شہری کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ملک میں کرپٹ عناصر خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں جب کہ یامی گوتم ایک وکیل کا کردار نبھا رہی ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں یمی گوتم شامل ہیں ۔

’بتی گل میٹر چالو‘‘ کا موضوع ’’ٹوائلٹ، ایک پریم کتھا‘‘ سے ملتا جلتا ہے اور یہ فلم بھی فلم ساز شری نارائن سنگھ کی ہی ہدایت کاری میں بنی تھی۔

فلم بتی گُل میٹر چالو رواں سال 21ستمبر کو ریلیز کی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین