• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئر مین منتخب ہو گئے ہیں ،ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اور یوں وہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، وہ آئی سی سی کے صدربھی رہ چکے ہیں۔

نیا چیئرمین منتخب کرنے کیلئےآج اس کا باقاعدہ طور پرطریقہ کار اختیار کرنا تھا لیکن مقابلے میں کوئی دوسراامیدوار نہیں تھا جس کی وجہ سے احسان مانی بلا مقابلہ چیئر مین منتخب ہو گئے ۔

احسان مانی اگلے تین سال تک بحیثیت چیئرمین کرکٹ بورڈ فرائض انجام دیں گے۔

عمران خان نے وزیر اعظم منتخب ہوکر احسان مانی کو کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین نامزد کیا تھا،چیئر مین کی نامزدگی ملک کا وزیراعظم پیٹرن ان چیف ہونے کی حیثیت سے کرتا ہے۔ احسان مانی آئی سی سی کے صدربھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین