• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن ( جنگ نیوز )  ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے میچز دوسرے روز بھی بارش سے متاثر ہوتے رہے۔ البتہ عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے دوسرے رائونڈ میں برطانیہ کے جیمز وارڈ کو 6-0، 7-6 (7/3)،اور 6-4سے ہرادیا۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے بھی میزبان ملک کے مارکس ولیز کو مات دے کر چیمپئن شپ میں فتح ریکارڈ کرائی۔ ڈنمارک کی سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنیاکی شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ انہیں روس کی سویتلانا کزنٹسووا نے 5-7 اور 4-6 سے شکست دی۔ 
تازہ ترین