• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نے برطانیہ کو باقاعدہ اخراج کیلئے ستمبر تک کی مہلت دید ی

برسلز ( اےا یف پی ) یورپی یونین کی سربراہ کانفرنس کے پہلے روز یونین کے 27رکن ملکوں نے برطانیہ کو باقاعدہ اخراج کے لیے ستمبر تک کی مہلت دے دی ہے جبکہ یورپی یونین نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور لندن کو خبردار کیا ہے کہ بلاک میں فری ٹریڈ زون تک رسائی حاصل کرنے کےلیے یورپی مہاجرین کو قبول کرناہوگا،جبکہ 40برس کے دوران ای یو کے اجلاس میں یونین کے باقی ماندہ 27 ارکان نے کیمرون کے بغیر ہی ملاقات کی، ان رہنماؤں نے برطانوی وزیر ا عظم ڈیوڈ کیمرون کے اس موقف کو تسلیم کر لیا کہ بریگزٹ کے دھچکے سے سنبھلنے کے لیے برطانیہ کو ابھی کچھ وقت درکار ہے۔ ستمبر کے اوائل میں کیمرون کے جانشین کے انتخاب کے فوراً بعد آرٹیکل پچاس کے تحت برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کے موضوع پر باقاعدہ کارروائی شروع ہو جائے گی۔  
تازہ ترین