• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام سے فنڈ مانگنا دنیا سے بھیک مانگنے سے بہتر ہے‘ ظفر اللہ خٹک

پشاور(سٹی رپورٹر) ڈیم کیلئے عوام سے فنڈ مانگنادنیا میں کشکول پھرانے سے بہتر ہے، اپوزیشن کی جانب سے ڈیم فنڈ کو بھیک کا نام دینا افسوسنا ک ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ پشاور کے سنیئر نائب صدر ظفر اللہ خٹک نے گزشتہ روز ایک اخباری بیا ن میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ قرض اُتاروں ملک سنواروں والے اس مہم کے تحت اکٹھی ہونیوالی رقم کا حساب دیں اور بتائیں کہ اگر اُس پیسے سے قوم کا قرض ختم ہونے کی بجائے بڑھ گیا تو عوام کا وہ پیسہ گیا کہاں؟ اُنہوں نے کہا کہ 1970ءکے بعد سے پاکستان میں کوئی بھی ڈیم نہ بنانا گزشتہ حکومتوں کی بدنیتی کی اعلیٰ مثال ہے اور یہ گزشتہ حکمرانوں کی پورے پاکستان کیساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ ظفر اللہ خٹک کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ڈیمز بھی بنیں گے اور پاکستان اصل میں ایشین ٹائیگر بھی بنے گا ۔ دوسری جانب پی کے 78کے ضمنی انتخابات کے بارے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ یہ حلقہ پی ٹی آئی کا تھا اور رہیگا ، تمام کارکنان ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔
تازہ ترین