• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سٹیشن روڈ کے ٹیوب ویل سے پانی کی سپلائی کا دورانیہ کم کر دیا گیا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگارسے) راولپنڈی کینٹ کے ایریاز پولیس سٹیشن روڈ صدر کے ٹیوب ویل سے پانی کی سپلائی کا دورانیہ صرف نصف گھنٹہ کر دیا گیاجس سے یہاں کے مکینوں کو پانی کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اہل محلہ نے بتایا کہ وارڈ نمبر تین کے واٹر سپلائی انچارج کو فون کیا جائے تو ان کا رویہ ناقابل برداشت ہوتا ہے۔اہل محلہ نے بتایا کہ پہلے ایک گھنٹہ پانی فراہم کیا جاتا تھا اس کا دورانیہ صرف نصف گھنٹہ کر دیا گیا ہے ، انہوں نے ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کینٹ بورڈ کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ پانی کی سپلائی کا دورانیہ بڑھایا جائے، ادھر افشاں کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بعض گلیوں میں پچھلے ڈیڑھ ہفتے سے پانی نہیں آ رہا ۔ ایک خاتون کا کہنا تھا کہ پانی کے بل تو بھجوائے جا رہے ہیں مگر پانی آلودہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین