بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسپائیڈر مین اور اسپائیڈر وومن کے کاسٹیوم میں ملبوس مرد اور خاتون کو خطرناک بائیک اسٹنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار جوڑی یوٹیوبر ہے اور انہیں موٹر وہیکل ایکٹ کی کئی دفعات کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یوٹیوبرز نے بائیک رائیڈنگ کی انسٹاگرام ریل آن لائن شیئر کرکے توجہ حاصل کی تھی۔