• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ڈیم فنڈمیں وزیراعظم کا نام شامل کرنے کی منظوری

اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں وزیراعظم کا نام شامل کرنے کی منظوری دیدی‘عدالت عظمیٰ نے دیامر بھاشا ڈیم فنڈز کے نام میں تبدیلی کی اجازت دیتے ہوئے فنڈ کا نیا نام’’ پرائم منسٹر، چیف جسٹس ڈیم فنڈ‘‘ رکھ دیا ‘دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے کہاکہ ڈیم کی تعمیر کیلئے رقم آنی چاہئے نام بے شک کوئی بھی ہو‘ہماری انا کا کوئی مسئلہ نہیں ‘وزیراعظم نے فنڈ کا نام بدلنے کیلئے عدالت سے اجازت لی تھی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ یاد رہے کہ فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست اسٹیٹ بینک نے دی تھی۔ سماعت کے دوران اسٹیٹ بینک کے نمائندے نے عدالت کوبتایا کہ فنڈ کا پہلے نام سپریم کورٹ دیامربھاشا ڈیم فنڈ تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم نے فنڈ کا نام بدلنے کیلئے مجھ سے اجازت لی تھی، وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ فنڈ کو جوائن کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین