دنیا نئی افغان انتظامیہ سے مثبت رابطے رکھے‘ عمران خان

October 19, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے جاپان کیساتھ معاشی ، تجارتی ، ترقی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں جاپان کے سفیرکونینوری متسودا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ان سے ملاقات کی۔عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نئی افغان انتظامیہ کے ساتھ مثبت رابطے رکھے،فوری انسانی امداد بحال اور افغانستان کے منجمد اثاثوں کی ریلیز سمیت اقتصادی تباہی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ سفیر نے جاپانی اور دیگر شہریوں کو افغانستان سے نکالنے میں سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔