فیاض الحسن چوہان نے نعت پڑھتے ویڈیو شیئر کردی

October 19, 2021

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نعت پڑھتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نہ صرف ٹی وی اسکرین بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آ تے ہیں۔


فیاض الحسن چوہان نے عید میلاالنبی ﷺ کے موقع پر ایک میلاد شریف کی محفل میں نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کی اس ویڈیو پر اُن کے مداح خوب داد دے رہے ہیں۔