وزارت داخلہ نے مختلف ویزا کیٹیگریز سے متعلق خصوصی رپورٹ تیار کرلی، جس میں بزنس، ٹورسٹ، گرانٹ ویزا اور معاہدے ختم کرنے والے ممالک کے نام شامل ہیں۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 24 ممالک ٹورسٹ اور 15 گرانٹ ویزا کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ پاکستان نے 36 ممالک کے ساتھ معاہدے ختم کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معاہدہ ختم کرنے والوں میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے 9 ممالک شامل ہیں، آفیشل پاسپورٹ کے 19 اور 8 قومی ممالک بھی ویزا ختم کرنے کے معاہدے میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دہری شہریت دینے والے 16ممالک کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں جبکہ دنیا کے 69 ممالک پاکستان کی بزنس ویزا فہرست میں شامل ہیں۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، بیلجیئم، برازیل، چین، فرانس، جرمنی، چاپان، کویت، کرغزستان، قازقستان ،ملائیشیا، مالٹا، قطر، سویڈن، یوکے، یو ایس اے اور ازبکستان بھی بزنس ویزا فہرست میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 24 ممالک ٹورسٹ ویزا کیٹیگریز کے اندر شامل ہیں، ان ممالک میں جانے والوں کی ذمے داری مقررہ کردہ ٹورسٹ آپریٹر کی ہے۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش، بھارت، نائجیریا، صومالیہ ، سوڈان اور یمن گرانٹ ویزا کیٹیگری میں شامل ہیں۔