• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے پی نے کرسی بچانے اور گنڈاپور سے جان چھڑانے کیلئے احتجاج کی کال دی، خواجہ آصف

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنی کرسی بچانے اور علی امین گنڈاپور سے جان چھڑانے کیلئے احتجاج کی کال دی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ الحمدللہ وفاق کو کوئی خطرہ نہیں، یہ کالیں اور رولے پی ٹی آئی کے ہیں، پی ٹی آئی میں ہر بندا اپنی بقا یا مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں چند سیاسی لوگ ہیں باقی سب مار دھاڑ کرنے والے ہیں، یہ خود ہی ایک دوسرے کیلئے کافی ہیں، ہمیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنی کرسی بچانے کیلئے احتجاج کی کال دی، علی امین گنڈاپور سے جان چھڑانے کیلئے انہوں نے یہ کال دی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 27 ستمبر کے احتجاج کی کال ان کی آپس کی جنگ ہے، یہ احتجاج ہمارے خلاف نہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ شرجیل میمن جو کہتے رہیں ان کو ردعمل نہیں دوں گا۔

قومی خبریں سے مزید