عاصم اظہر لال چشمہ ہی کیوں لگاتے ہیں؟

October 20, 2021

پاکستانی نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار عاصم اظہر نے اپنے لال چشمے سے متعلق ایک ویڈیو میں انکشاف کیا ہے۔

عاصم اظہر کی چند اسٹوریز سوشل میڈیا پر اُن کی قریبی دوست میرب علی کی جانب سے شیئر کی گئی ہیںجن میںوہ اپنے لال چشمے پہننے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

میرب علی کا ویڈیو میں عاصم اظہر سے پوچھنا ہے کہ ’عاصم اظہر اپنے مداحوںکو بتائیں کہ وہ ہمیشہ لال چشمہ ہی کیوں پہن کر رکھتے ہیں؟۔‘

اس سوال کے جواب میںعاصم اظہر کا کہنا ہے کہ ’یہ لال چشمہ اُن کی کمزور نظر کا ہے اور اسے وہ بطور سَن گلاسس استعمال کرتے ہیں کیوںکہ اُن کے پاس کوئی اور رنگ کے سَن گلاسس نہیں ہیں، اسی لیے وہ ہمیشہ ایک ہی لال چشمہ پہن کر رکھتے ہیں۔‘