ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، وسیم اکرم کا مولا جٹ اسٹائل وائرل

October 20, 2021

سابق کرکٹر وسیم اکرم کا مولاجٹ انداز اپنائے فخرِ عالم کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وسیم اکرم کی فلمی کردار اور ولن مولاجٹ کا انداز اپنائے ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے شیئر کی۔

وسیم اکرم کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں وسیم اکرم کے ساتھ مشہور گلوکار اور میزبان فخر عالم بھی نظر آرہے ہیں۔

وسیم اکرم مشہور فلمی کردار اور ولن مولاجٹ کے انداز میں مشہور ڈائیلاگ بولتے دکھائی دے رہے ہیں۔