کم آمدنی والوں کو سستا پٹرول دینے کا منصوبہ بنایا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

October 20, 2021

حکومت نے کم آمدنی والوں کے لیے پٹرول پر سبسڈی دینے سے متعلق منصوبے کی تشکیل شروع کردی۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے کم آمدنی والوں کو سستا پٹرول دینے کا منصوبہ بنانے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ اور عوامی سواری چلانے والوں کو سبسڈی ریٹ پر پٹرول ملے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موٹر سائیکل، رکشہ اور عوامی سواری والوں کو پٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان اگلے ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں طے پایا کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملکی معاشی اور مہنگائی سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کم آمدن افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔