• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کا چوتھا ملک بن گیا

 پاکستان ‎مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

معروف بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے مہنگائی کے اعتبار سے دنیا 43 ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔

دی اکانومسٹ کی فہرست کے مطابق پاکستان اپنے پڑوسی ملک بھارت سے مہنگائی میں 12درجے آگے ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان سے صرف 3 ممالک ارجنٹائن، ترکی اور برازیل آگے ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں ہے جہاں اس کی شرح 51 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔

دوسرے نمبر پر ترکی ہے جہاں پر مہنگائی کی شرح 19 اعشاریہ 6 فیصد اور برازیل میں یہ شرح 10 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔

پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہی جبکہ بھارت اس فہرست میں 4 اعشاریہ 3 کی شرح کے ساتھ 16ویں نمبر پر ہے۔

دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں مہنگائی کی شرح منفی صفر اعشاریہ 4 فیصد ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین