• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا مہنگائی کے حساب سے تنخواہیں بھی بڑھیں گی؟ مفتاح اسماعیل کا سوال


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے استفسار کیا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 1بلین ڈالرز لانے کے لیے پٹرول مزید 30 روپے مہنگا کردینا کیسی کامیابی ہے؟

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی حکومت سے سوال کیا کہ جس حساب سے پٹرول، بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں کیا تنخواہیں بھی بڑھیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں مزید 2 کروڑ لوگ مفلس ہوگئے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کے آنے سے مہنگائی کم ہوتی ہے تو وہ میاں صاحب سے کہیں گے کہ واپس آجائیں۔

دوسری طرف پی پی رہنما اور سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے سامنے پاکستان کا کیس خراب ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کے پاس بجلی کے بل کے پیسے نہیں، بچوں کیلئے کھانا نہیں ہے۔

پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کی وزارتوں اور محکموں میں دخل اندازی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین