جامع مسجدرحمانیہ کے زیر اہتمام محفل درود پاک آج ہوگی

October 21, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامع مسجد رحمانیہ کے زیر اہتمام ہفتہ وار محفل درود پاک جمعرات 21اکتوبر کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگی، محفل کی صدارت وائس چیئرمین جامع مسجد رحمایہ ٹرسٹ و نائب صدر منہاج القران سندھ عامر اشرف خواجہ کریں گے جبکہ معروف نعت خواں فیصل خان اپنے مخصوص انداز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شرف حاصل کریں گے،محفل کے اختتام پر خصوصی دعا بھی کرائی جائے گی۔