چار گاڑیاں، 27 موٹرسائیکل غائب، زیورات، کرنسی اور دیگر قیمتی اشیاء بھی اڑلی گئیں

October 21, 2021

راولپنڈی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں دودنوں میں درج مقدمات کے مطابق شہری تین گاڑیوں ، 24موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے جبکہ اسلام آباد سے بھی ایک کار اور تین موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ سٹی کے علاقہ نیامحلہ میں ڈیلیوری بوائے شاہ زیب سے 2 ملزم گن پوائنٹ پر پرس چھین لے گئےجس میں 8ہزار روپے تھے۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ آدم جی روڈپر موٹرسائیکل سوار حمزہ فاروق کی گاڑی سے موبائل مالیتی 2لاکھ روپے اٹھا کر فرار ہو گیا۔ تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک چودھریاں میں فتح خان کے گھرکے تالے توڑکر چور 9 انگوٹھیاں لیڈیز ، ہارسیٹ3 جوڑی کانٹے ،63 ہزار روپے اورموبائل چوری کرکے لے گئے۔ اسلحے کے زور پر لوٹنے اور چوری کی وارداتیں تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ صادق آباد ،تھانہ ٹیکسلا،تھانہ صدربیرونی ،تھانہ ویسٹریج، تھانہ ریس کورس، تھانہ ائرپورٹ ،تھانہ مورگاہ ،تھانہ رتہ امرال ،تھانہ وارث خان ، تھانہ بنی ،تھانہ کینٹ، تھانہ نصیرآباد ،تھانہ سول لائن ،تھانہ صدرواہ، ،تھانہ واہ کینٹ ،تھانہ مندرہ ،تھانہ روات، تھانہ نون، ،تھانہ کوہسار، ،تھانہ آبپارہ ،تھانہ مارگلہ ،تھانہ آبپارہ ،تھانہ بھا رہ کہو کی حدود میں ہوئیں ، جن میں شہری لاکھوں کی کرنسی، طلائی زیورات، موبائلز، گھڑی، شناختی کارڈ، 2 ڈرائیونگ لائسنس ، اے ٹی ایم کارڈ، 35 زنانہ سوٹ مالیتی 87500 ، سگریٹ، چارجر موبائل فون، پرفیوم، لیپ ٹاپ، بجلی میٹر اور دیگر ضروری کاغذات سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔بھاری مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔