پولیس تھانہ کینٹ کی موٹر سائیکل لفٹر\گینگ کے خلاف کارروائی، 2 ملزم گرفتار

October 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ کینٹ کی موٹر سائیکل چوری میں ملوث سجاد کلہوڑا گینگ کے خلاف بڑی کارروائی ،2ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان سےکل 2 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل چوری کے 10 مقدمات ٹریس ہوئے۔ گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔