موٹر سائیکل، رکشہ والوں کو سستا پیٹرول دینا مسئلے کا حل نہیں: راجہ پرویز اشرف

October 21, 2021

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہموٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو سستا پیٹرول دینا مسئلے کا حل نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، مہنگائی کے باوجود پیپلز پارٹی نے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ حکومت ہر محاذ پر بُری طرح ناکام ہو چکی ہے، تمام اشیاء کی قیمتیں کم کی جائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حلقہ این اے 133 میں بھرپور طریقے سے الیکشن لڑے گی، وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے کی پھر حمایت کریں گے۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ہم ایوانوں کے اندر اور باہر احتجاج کر رہے ہیں، ہم کسی کا انتظار نہیں کرتے، الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر تحفظات ہیں مطمئن کیا جائے۔