برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمس کا قتل، 25 سالہ شخص پر فرد جرم عائد

October 21, 2021

برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمس کے قتل کے الزام میں 25 سالہ شخص پرفرد جرم عائد کردی گئی۔

لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق ملزم کو دہشتگردی کی کارروائی کی تیاری کے ایک الگ الزام کا بھی سامنا ہے۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ ڈیوڈ ایمس گزشتہ ہفتے چاقو حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔