حکومتی منصوبوں کی تشہیر کی ذمہ داری پی آر اوز کی ہے، سیکریٹری محکمہ اطلاعات

October 22, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری محکمہ اطلاعات حکومت سندھ عبدالرشید سولنگی نے کہا ہے کہ مختلف وزرا، مشیروں اور محکموں کے ساتھ تعینات پی آر اوز حکومت کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں اسلئے ان پر حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا سدباب کرنے اور عوامی فلاح وبہبود کے حکومتی منصوبوں کی تشہیر کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس بات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ اطلاعات کے مختلف محکموں میں تعینات افسران تعلقات عامہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔