زراعت کو تباہی سے دوچار کردیا گیا ہے،ارشد جاوید گوڑواڑہ

October 22, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی) مقامی تاجر رہنما حاجی ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہا ہے کہ زراعت کو ترقی دے کر کاشت کاروں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دے کر اور زرعی پیداوار بڑھا کر ہی ملک سے غربت و بے روزگاری کا خاتمہ بھی کیا جا سکتا ہے اور ملک کو گندم اور چینی کی پیداوار میں خود کفیل بنا کر مہنگائی کا خاتمہ بھی کیا جا سکتا ہے حاجی ارشد گوڑواڑہ نے زمینداروں و کاشت کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کو ترقی دینے کی بجائے تباہی سے دوچار کردیا گیا ہے کسانوں کو بروقت تخم فراہم نہ کرنے سے زرعی پیداوارمیں کمی آئے گی ملک میں گندم اور چینی کی کمی کے باوجود مافیا کے مفاد کے لئے گندم اور چینی برآمد کرنے سے ملک میں آٹے اور چینی کا بحران پیدا ہوا اور عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا ملک کو گندم اور چینی کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے لئے کاشت کاروں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں تخم اور کھادیں رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں اور کاشت کاروں کو بلا سود زرعی قرضے دیئے جائیں۔