فپواسا کاسنڈیکیٹ اجلاس روکنے کا مطالبہ

October 22, 2021

پشاور (خصوصی نامہ نگار) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) نے مالاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی مدت ختم ہونے سے دو دن قبل سنڈیکیٹ اجلاس بلانے پر شدید کا تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن اساتذہ کی شکایت پر سینٹ نے وائس چانسلر پر الزامات ثابت کئے انہی کے خلاف وائس چانسلر کا سنڈیکیٹ کا استعمال انتہائی تشویشناک ہے۔ فپواسا کے جاری کردہ بیان میں گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلر کی مدت ختم ہونے سے دو دن پہلے سنڈیکیٹ اجلاس کو روکا جائے۔فپواسا کرپشن کے خلاف لڑنے والے اساتذہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی اگر متعلقہ حکام نے وائس چانسلر کو انتقامی کارروائیوں سے نہیں روکا توراست اقدام اٹھاکر ذمہ داروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گاجو اس صوبے کی یونیورسٹیوں کی تباہی کےذمہ دار ہیں۔