• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاکر خان کتنے عرصے تک کامیڈی سے دور رہیں گے؟ وجہ بھی بتادی

کئی سالوں سے مؤخر تخلیقی کام پر توجہ دینا چاہتا ہوں، ذاکر خان - فوٹو: فائل
کئی سالوں سے مؤخر تخلیقی کام پر توجہ دینا چاہتا ہوں، ذاکر خان - فوٹو: فائل

بھارت کے مشہور کامیڈین ذاکر خان نے عارضی طور پر کامیڈی چھوڑ دی، جس کی وجہ اور دورانیہ بھی انہوں نے بتادیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ کامیڈی سے وقفہ لینے کی وجہ ان کی صحت کے مسائل نہیں ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اصل وجہ یہ ہے کہ وہ کئی سالوں سے مؤخر کیے گئے تخلیقی کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

جنوری کے آخر میں حیدرآباد میں ایک تقریب کے دوران ذاکر نے جذباتی انداز میں بتایا کہ ان کا وقفہ کئی سالوں تک بڑھ سکتا ہے، ممکنہ طور پر 2028، 2029 یا 2030 تک، جب وہ اپنے موجودہ وعدے پورے کر لیں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ فیصلہ صحت اور ذاتی معاملات کو ترجیح دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

بعدازاں ایک اور تقریب میں ذاکر نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا، ’میری چھٹی کی اصل کہانی یہ ہے کہ میرے پاس بہت سا لکھنے کا کام تھا جو میں پچھلے چھ سال سے نہیں کر پایا۔ میری صحت تھوڑی خراب ہے، بہت زیادہ نہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جو کچھ آپ نے انٹرنیٹ پر پڑھا ہے وہ سب جھوٹ ہے۔ یہ سب غیر ضروری باتیں ہیں اور جو لوگ یہ لکھتے ہیں وہ بھی عجیب ہیں۔ اوپر سے وہ یہ بھی لکھ دیتے ہیں کہ کسی قریبی فیملی سورس نے تصدیق کی ہے۔ میری فیملی میرے ساتھ رہتی ہے، ہم ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ یہ کس نے کہا؟‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید