سی ڈی اے ،شعبہ انوائرمنٹ کی گاڑیوں میں ٹریکر اور وائرلیس سسٹم نصب

October 22, 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے گاڑیوں میں جدید ٹریکر سسٹم اور وائرلیس سسٹم کی تنصیب کردی گئی ۔ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) کی چھیاسٹھ گاڑیوں اور ٹریکٹرز میں جدید ٹریکر سسٹم کی تنصیب کردی گئی جبکہ باقی ماندہ گاڑیوں میں تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے، اسی طرح فیلڈ میں موجود عملے کی نگرانی اور انکی کارکردگی کو جانچنے کے لئے پچاس سے زائد وائرلیس سیٹ متعلقہ عملے کے سپرد کردئیے گئے ہیں جبکہ پانچ سیٹ گاڑیوں، ٹینکرز اور ٹریکٹرز اور انکے عملے کی نگرانی کے لئے بھی مختص کر دئیے گئے ہیں، ان تمام امور کی نگرانی شعبہ انوائرمنٹ میں قائم کنٹرول روم سے کی جارہی ہے، اس سلسلے میں شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) کی جانب سے متعلقہ سٹاف میں مختلف اوقات بھی ڈیوٹیاں بھی تقسیم کردی گئی ہیں۔