پولینڈ میں سمندری طوفان کے زیر اثر ہواؤں سے تباہی، 4 افراد ہلاک

October 22, 2021

پولینڈ میں سمندری طوفان کے زیر اثر چلنے والی طوفانی ہواؤں نے تباہی مچادی۔ طاقتور ہواؤں سے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث کئی جگہوں پر درخت گر گئے اور سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا، بتایا جاتا ہے کہ پولینڈ کے مغربی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں سے 10 ہزار سے زائد حادثات رپورٹ ہوئے۔

مختلف حادثات میں 4 افراد کی ہلاکت اور 18 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولش محکمہ موسمیات نے ملک کے شمالی علاقوں میں آج تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کیا ہے۔