ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن کو شکست، انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز

October 23, 2021


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گزشتہ ایونٹ کی رنرز اپ انگلینڈ نے دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو یک طرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کے بولرز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے خطرناک دکھائی دینے والی ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے جہاں کرس گیل 13 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

دفاعی چیمپئن ٹیم 15 اوورز میں صرف 55 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس کا سب سے کم اسکور ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4، معین علی نے 2، ٹیمل ملز نے 2، کرس جورڈن اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ لی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 56 رنز کا ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 9ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، جس میں جوز بٹلر نے 24 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اکیل حسین نے 2 جبکہ روی رامپال نے ایک ولٹ لی۔