ملک میں 10 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل، اسد عمر

October 24, 2021

اسلام آ باد(خبرایجنسی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں ویکسی نیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ’’ الحمد للہ آج ملک میں ویکسی نیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے،انہوں نے زور دیا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ جو افراد وائرس سے بچاؤ کی ایک ڈوز لگواچکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں۔