ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کی شرط ختم

October 25, 2021

ریاض (شاہد نعیم)سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان پندرہ دن کی شرط ختم کردی ۔آئندہ اجازت نامے کیمیعاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ حاصل کیا جاسکے گا۔عرب میڈیا کے مطابق آئندہ ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے نئے عمرے کا اجازت نامہ پہلا اجازت نامہ ختم ہوتے ہی حاصل کیا جاسکے گا۔ یہ سہولت 17اکتوبر 2021اتوار سے کورونا ایس او پیز میں تخفیف کے اقدام کے تناظر میں دی جارہی ہے۔