زیادتی کےمقدمے میں لوگوں کولوٹنے والے گروہ نے قصورکی رہائشی لڑکی کانام اورشناختی کارڈاستعمال کیا، مقدمہ درج

October 25, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)زیادتی کامقدمہ درج کراکے لوگوں کولوٹنے والے گروہ نے قصورکی رہائشی لڑکی کانام اورشناختی کارڈاستعمال کیا۔تھانہ نیوٹاؤن کوعلی رضا نے بتایا کہ میرا بھائی احمد رضا جوکہ بری عورتوں کے دھندے میں ملوث تھا ،جس کوپانچ چھ ماہ سے گھرسے فارغ کررکھاہے اورہرطرح سے لاتعلق کیاہواہے جوکہ گھرسے جاتے ہوئے اپنے سامان کے ساتھ ہی نقل ب فارم لے گیا اوراپنے منظم گروہ جوعورتوں کوفحاشی پربھیج کر مقدمہ بازی کرکے لوگوں کوبلیک میل کرکے رقم بٹورتے ہیں کے ساتھ مل کر میری ہمشیرہ (ک) کانام اورشناختی کارڈ بھی استعمال کرکے کسی دوسری لڑکی یاعورت کے ذریعہ کسی بھی تھانہ میں زناکامقدمہ درج کرواتے ہیں ،میری ہمشیرہ شادی شدہ ہے اوراپنے خاوندکے ساتھ ہنسی خوشی آبادہے جس کانام استعمال کیاجارہاہے جومجھے علم ہواتومیں نے پڑتال کی تھانہ نیوٹاؤن میں ماہم دختر مرادعلی نے میری ہمشیرہ کانام ،شناختی کارڈنمبراورپتہ استعمال کرکے دومقدمات بجرم 376ت پ درج کروائے مجھے مکمل یقین ہے کہ میرے بھائی احمدرضا، مسماۃ ماھم ، غلام حسن ،کومل بی بی عرف ببلی ہمراہ دیگر چند نامعلوم افراد جوکہ ایک منظم گروہ ہے نے میری ہمشیرہ کا نام وپتہ اور شناختی کارڈ نمبر دھوکہ دہی سے استعمال کرکے اور مسماۃ ماھم نے اپنا نام وپتہ چھپا کر میری ہمشیرہ کا نام وپتہ جعلی طور پر استعمال کرکے لوگوں کو ورغلاء پھسلا کر زنا کی طرف مائل کرکے رقم بٹورکر ہماری اور ہماری ہمشیرہ کی نیک نامی کو خراب کیا ہے۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔