کرم رہائشیوں کا پولیس کے رویئے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

October 25, 2021

پشاور( وقائع نگار) ضلع کرم کے رہائشیوں نے عوام کیخلاف بے بنیاد مقدمات کے اندراج پر کرم پولیس کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ پولیس کے اس اقدام کو روکا جائے ورنہ سخت احتجاج کرینگے مظاہرین نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ایک طرف پولیس کو عوام دوست بنانے کی کوششیں کر رہی ہے تو دوسری طرف قبائلی علاقوں اور خصوصاً ضلع کرم میں پولیس افسران عوام کیخلاف غلط مقدمات درج کرکے ان میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے سرگرم ہے جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے حالانکہ ڈی ایس پی صدہ کی ناقص کارکردگی اور اختیارات کے غلط استعمال پر تنزلی بھی کی گئی تھی اور ان کے خلاف ضمنی انتخاب میں ایک امیدوار سے پیسے لے کر ان کو سپورٹ کرنے کی انکوائری بھی ہو رہی ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ڈی ایس پی کے خلاف سخت ایکشن لے ورنہ سی ایم ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔