• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ سب سے بڑا، طاقتور ہے، امریکی جنگی طیاروں سے بھی، حملے کے وقت ایرانی خاتون کی ویڈیو وائرل

امریکی اور اسرائیلی حملے ہوتے رہے لیکن ایران کے عوام حملوں سے ڈرنے کے بجائے بےخوف ہو کر اللّٰہ اکبر کی صدائیں لگاتے رہے۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی یوم القدس کی ریلیوں کے دوران ایرانی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے۔

 ایسا ہی ایک منظر اس وقت دیکھا گیا جب ایک خاتون امریکیوں کو اللّٰہ اکبر کا مفہوم سمجھا رہی تھیں ۔ خاتون نے بتایا اللّٰہ اکبر کا مطلب خدا سب سے بڑا، سب سے عظیم، سب سے طاقتور ہے،  امریکی جنگی طیاروں سے بھی۔

خاتون نے  کہا کہ جب امریکی جنگی طیارے ہمارے اوپر سے گزرتے ہیں یا بم باری کرتے ہیں تو ہمیں کوئی خوف نہیں ہوتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید