پاکستان کی فتح کے بعد بھارتی میڈیا پر صف ماتم

October 25, 2021


ماضی کی کامیابیوں کے نشے میں چور بھارتی ماہرین کی توپوں کا رُخ اپنے ہی کھلاڑیوں کی جانب ہوگیا۔

بھارتی عوام بھی سوشل میڈیا پر کوہلی الیون کا بینڈ بجانے میں مصروف ہے۔

بھارتی ماہرین نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی ٹیم کی بولنگ، فیلڈنگ اوربیٹنگ شاندار رہی۔

میچ سے دو روز قبل سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم آسانی سے جیت جائے گی پاکستان کو میچ کھیلنے کی ضرورت کیا ہے لیکن مقابلے کے بعد اُنہوں نے پاکستان خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ پر تعریفوں کے پُل باندھ دیے ۔

سابق کرکٹر ہرپال سنگھ کا کہنا تھا کہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد یہ بھارت کی ایک بار پھر بدترین شکست ہے۔

بھارت کے ایک اور سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد کیف نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی بیٹنگ کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان نے جو بیٹنگ کی اُس کی وڈیو بناکر بار بار بچوں کو دکھانا چاہیے۔